24 دسمبر 2014 - 09:31
سعودی عرب: احتجاج پرکوڑوں کی سزا

سعودی عرب کی عدالت نے دسیوں باشندوں کو ملک میں انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں پر احتجاج کرنے کی وجہ سے سزائیں سنائی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملک کی عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں سعودی عرب کے مشرقی صوبے الاحساء کے ایک شہر کے میئر کے خلاف شکایت نامہ پر دستخط کرنے والے 77 افراد پر فتنہ انگیزی، قبائلی اختلافات کو ہوا دینے اور پبلک مفادات کے خلاف اقدام انجام دینے کے الزامات عائد کرکے، پانچ سے دس کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ واضح رہے کہ  سعودی عرب کے معروف تجزیہ نگار فواد ابراہیم نے حال ہی میں سعودی عرب کی عدالتوں میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیئے بغیر فیصلے سنائے جانے پر، شدید تنقید کرتے ہوئے، اس قسم کی عدالتی کارروائیوں کو دہشتگرد گروہوں منجملہ داعش جیسے گروہ کی وحشیانہ کارروائیوں کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب کی عدالتوں میں فیصلے سناتے ہوئے کسی بھی شرعی اور قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاتا ہے۔

.......

/169